Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد ضروری

خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد ضروری

رضاکارانہ تنظیم بئینگ ویمن کا مس ساؤتھ ایشیاء رچیکا شرما کے ہاتھوں افتتاح

رضاکارانہ تنظیم بئینگ ویمن کا مس ساؤتھ ایشیاء رچیکا شرما کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد۔9نومبر (سیاست نیوز) خواتین کے حقوق کی جدوجہد کے لئے رضاکارانہ تنظیم بیئنگ ویمن کا مس ساوتھ ایشیا ء انٹرنیشنل 2014کرائون وینر رچیکا شرما کے ہاتھوں افتتاح انجام پایا۔ شہر کی پانچ ستارہ ہوٹل میںمنعقد ہ اس تقریب میںمہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے صدر آندھرا پردیش مہیلا کمیشن ڈاکٹر ٹی وینکٹ رتنم کے علاوہ ویمن باکسر نکہت زرین اور ایم این مجیب‘ ڈاکٹر سمن سیانی اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔ رچیکا شرما نے خواتین کے حقوق کی جدوجہد کے لئے قائم کی گئی مذکورہ رضاکارانہ تنظیم کو وقت کی اہم ضرورت قراردیا ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے حقوق کی باتیں تو سب ہی کرتے ہیںمگر اُس پر عمل ندارد ہے ۔ انہوں نے نئی قائم کردہ رضاکارانہ تنظیم کے ذریعہ خواتین کے حقو ق کے لئے جاری تحریکات میںشدت پیداکرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست بھر میںخواتین کے حقوق کے متعلق شعور بیداری مہم‘ سمینار‘ کانفرنس‘ طبی کیمپ قائم کئے جائیںگے۔ رچیکا شرما نے مزید کہاکہ خواتین کے حقوق کے لئے جاری جدوجہد میںمرد حضرات کا گرانقدر تعاون بھی درکا ر ہے ۔ ڈاکٹر ٹی وینکٹ رتنم نے کہاکہ پچھلے دس سالوں سے ویمن امپاورمنٹ تک ہی خواتین کے مسائل کو محدود کردیاگیا ہے ۔ انہوںنے خواتین کے ساتھ ہونے والے مظالم میںگھریلو تشدد کے علاوہ عصمت ریزی کے بڑھتے واقعات کو قابلِِِ تشویش قراردیا اور امپاورمنٹ کے نام پر خواتین کو درپیش سنگین خطرات سے روگردانی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT