Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / خواتین کے طلائی زیورات اور رقم کا لٹیرا گرفتار

خواتین کے طلائی زیورات اور رقم کا لٹیرا گرفتار

حیدرآباد /3 جون ( سیاست نیوز ) تنہا خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے قبضہ سے طلائی زیورات و نقد رقم لوٹ کر فرار ہونے والے ایک دھوکہ باز کو چادرگھاٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر مسٹر کے کرشنم راجو نے بتایا کہ محبوب نگر ، تماپور سے تعلق رکھنے والے وی اروند کمار گوڑ تنہا خواتین کو نشانہ بنایا کرتا تھا ۔ جاریہ سال اپریل 5 کو ضلع

حیدرآباد /3 جون ( سیاست نیوز ) تنہا خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے قبضہ سے طلائی زیورات و نقد رقم لوٹ کر فرار ہونے والے ایک دھوکہ باز کو چادرگھاٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر مسٹر کے کرشنم راجو نے بتایا کہ محبوب نگر ، تماپور سے تعلق رکھنے والے وی اروند کمار گوڑ تنہا خواتین کو نشانہ بنایا کرتا تھا ۔ جاریہ سال اپریل 5 کو ضلع کرشنا سے تعلق رکھنے والی پی دھنشری جو وجئے واڑہ سے حیدرآباد چوٹ اپل بذریعہ آر ٹی سی بس میں سفر کر رہی تھی اور وہ چادر گھاٹ پر اتر گئی تھی ۔ دھنشری کو چوٹ اپل کا پتہ معلوم نہ ہونے کے سبب وہ چادر گھاٹ علاقہ میں پتہ معلوم کرنے کیلئے مصروف تھی کہ اروند کمار نے اسے مدد کرنے کے بہانے اور چوٹ اپل پہونچانے اپنی موٹر سائیکل پر بٹھالیا اور بعد ازاں عابڈس علاقہ میں لاکر اس کے بیاگ میں موجود نقد رقم طلائی زیورات اور دیگر اشیاء کا سرقہ کرکے فرار ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT