Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / خواتین کے عالمی شطرنج چمپین شپس کونیرو ہمپی پری کوارٹر فائنلس میں داخل

خواتین کے عالمی شطرنج چمپین شپس کونیرو ہمپی پری کوارٹر فائنلس میں داخل

سوچی (روس)۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ ویمنس چیس چمپین شپ کے دوسرے کھیل کے دوسرے مرحلے میں ہونہار ہندوستانی شاطر لڑکی کونیرو ہمپی آج چین کی تنگ جس لی کے خلاف 16 ویں مرحلے میں پہونچ گئی ۔ چمپین شپ ناک آؤٹ کے دوسرے مرحلے کے کھیل میں واپسی کے ساتھ ہمپی کو افتتاحی کھیل میں کامیابی کے سبب ایک پوائنٹ کو سبقت حاصل ہوگئی۔ چمپین شپ ٹائٹل تک رسا

سوچی (روس)۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ ویمنس چیس چمپین شپ کے دوسرے کھیل کے دوسرے مرحلے میں ہونہار ہندوستانی شاطر لڑکی کونیرو ہمپی آج چین کی تنگ جس لی کے خلاف 16 ویں مرحلے میں پہونچ گئی ۔ چمپین شپ ناک آؤٹ کے دوسرے مرحلے کے کھیل میں واپسی کے ساتھ ہمپی کو افتتاحی کھیل میں کامیابی کے سبب ایک پوائنٹ کو سبقت حاصل ہوگئی۔ چمپین شپ ٹائٹل تک رسائی کے سفر میں کونیرو ہمپی کو لگاتار چار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ایک اور ہندوستانی گرینڈ ماسٹر ڈی ہریکا کی پیش قدمی کو ان کی امریکی حریف ارینا کرشن نے روک دیا اور ان دونوں کے درمیان دوسرا مقابلہ ڈرا ہوگیا۔ اس کھیل میں کامیابی کے فیصلے کیلئے ہریکا کو اب فی کس 25 منٹ کے دو کھیلوں میں حصہ لینا ہوگا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تیسری ہندوستانی شاطر میری این گومس پہلے راؤنڈ میں روسی تلیانا کوسنٹیوا کے ہاتھوں شکست کے بعد مقابلے سے باہر ہوگئیں۔

TOPPOPULARRECENT