Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / خواتین کے کہنہ امراض کا مفت تشخیصی کیمپ

خواتین کے کہنہ امراض کا مفت تشخیصی کیمپ

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام نواز ہیلت کیر سنٹر کے تعاون سے خواتین کے کہنہ امراض کا ایک ہفتہ مفت تشخیصی کیمپ کا بروز چہارشنبہ 26 تا 31 مارچ تک 10 بجے دن سے 3 بجے دن تک بمقام نواز کیر سنٹر روبرو ٹولی چوکی بس اسٹانڈ انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر ام

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام نواز ہیلت کیر سنٹر کے تعاون سے خواتین کے کہنہ امراض کا ایک ہفتہ مفت تشخیصی کیمپ کا بروز چہارشنبہ 26 تا 31 مارچ تک 10 بجے دن سے 3 بجے دن تک بمقام نواز کیر سنٹر روبرو ٹولی چوکی بس اسٹانڈ انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر امراض نسواں ڈاکٹر عاصم سلطانہ مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے ۔ ایسے مریض جو سیلان الرحم ، بانجھ پن ، موٹا پا ، ہارمونس کی بے قاعدگی ، گردے یا پتے کی پتھری ، جگر کا بڑھ جانا ، شوگر کے امراض میں مبتلا ہو اس کیمپ سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ مریض کو دوائیں رعایتی قیمت پر دی جائے گی ۔ خواتین اپنے نام فون نمبر 8121671911 پر 10 بجے دن سے ایک بجے دن تک تحریر کرواسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT