Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / خواتین کے ہاتھوں ٹاسک فورس سب انسپکٹر کی پٹائی

خواتین کے ہاتھوں ٹاسک فورس سب انسپکٹر کی پٹائی

حیدرآباد۔ /15 جولائی (سیاست نیوز) سعیدآباد چمپاپیٹ علاقہ میں ٹاسک فورس کے ایک سب انسپکٹر اور دو کانسٹبلس کو خواتین نے اس وقت زدوکوب کیا جب وہ ان سے بدسلوکی پر اتر آئے تھے ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ٹاسک فورس ایسٹ زون کے سب انسپکٹر شیکھر ریڈی اور ان کی ٹیم کے دو کانسٹبلس پروین اور سری سیلم اسٹار کیفے چمپاپیٹ چوراہے پر غیرقانونی طور پر فروخت کئے جانے والی گھریلو پکوان گیاس سیلنڈرس کو ضبط کرنے کیلئے وہاں پہونچے تھے کہ بعض خواتین نے ٹاسک فورس عملہ کو شدید زدوکوب کیا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس واقعہ کے کچھ ہی دیر بعد مزید خواتین کا ایک گروپ چمپاپیٹ پہونچ کر ٹاسک فورس سب انسپکٹر کی بدسلوکی کے خلاف احتجاج کیا ۔ جس کے نتیجہ میں ٹاسک فورس عملہ وہاں سے راہ فرار اختیار کرلیا ۔ سعیدآباد پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہیں شکایت موصول نہیں ہوئی ہے اور کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT