Tuesday , October 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / خواتین گروپوں کو سود کا بقایا جات ادا کریں

خواتین گروپوں کو سود کا بقایا جات ادا کریں

بی جے پی قائد لکشما ریڈی کا مطالبہ
یلاریڈی۔/14ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت ڈاکرا گروپ خواتین سنگھموں کو سود کا بقایا 2163 کروڑ روپئے ادا کرنے ہیں۔ بی جے پی قومی قائد و سابق رکن اسمبلی نظام آباد لکشمی نارائنا نے یلاریڈی مستقر پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت مواضعات کے خواتین گروپوں کو 1980 کروڑ روپئے اور شہری علاقوں کے گروپوں کو 183کروڑ روپئے ادا کرنے ہیں۔ عرصہ دراز سے سود کی یہ رقم باقی ہی ہے۔ ابھئے ہستم وظائف بھی دس ماہ سے باقی ہیں اور چار ماہ کے ادا کئے گئے۔ ہر سال ترقیات کیلئے مرکزی حکومت آبادی کے لحاظ سے ہر فرد پر 525 روپئے فنڈ جاری کرتی ہے پھر بھی ترقیاتی فنڈ سے مکمل انصاف نہیں کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر بی جے پی ضلع صدر لکشما ریڈی، سرپنچ دیویندر، منڈل بی جے پی صدر وینکٹ رام ریڈی، مہیش، بالراج، لکمشی نارائنا اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT