Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / خواجہ اور ووجیس کی سنچریاں ، آسٹریلیا کو 280 رنز کی سبقت

خواجہ اور ووجیس کی سنچریاں ، آسٹریلیا کو 280 رنز کی سبقت

ویلنگٹن ۔13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شاندار فام میں چل رہے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین عثمان خواجہ نے اس سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ویلنگٹن ٹسٹ کے دوسرے دن شاندار سنچری اسکور کرنے کے علاوہ ساتھی میڈل آرڈر بیٹسمین آڈم ووجس کے ہمراہ چوتھی وکٹ کیلئے 168 رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کے موقف کو کافی مستحکم کردیا ہے ۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 463/6 رنز اسکور کرلئے ہیں جو نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز 183 رنز کا جواب ہے ۔ خواجہ نے 216 گیندوں میں 25 چوکوں کی مدد سے 140 ر نز اسکور کئے ہیں جبکہ ووجیس نے 286 گیندوں کا سامنا کرنے کے علاوہ 26 چوکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 176 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ ان کے ہمراہ فاسٹ بولر پیٹرسیڈل بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے ، جیسا کہ انھوں نے 61 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں میچل مارش اور وکٹ کیپر بیٹسمین نیول شامل ہیں۔ میچل مارش بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ نیول نے 94 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے صبر آزما 32 رنز اسکور کئے ۔ نیوزی لینڈ کے لئے آج ٹرینٹ بولٹ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواجہ کے علاوہ مارش کو اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT