Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / خواجہ بندہ نواز ہاسپٹل میں عصری لیابس کا افتتاح

خواجہ بندہ نواز ہاسپٹل میں عصری لیابس کا افتتاح

گلبرگہ۔14نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز):ڈاکٹرالشیٹی ،میڈیکل سپرینٹینڈینٹ ،ڈا کٹر محمد وعلی آر ایم او اور ڈاکٹر محمد رکن الدین ناصب قریشی ماہر جلدی امراض کی اطلاع کے بموجب خواجہ بندہ نواز ؒٹیچنگ اینڈ جنرل ہاسپٹل گلبرگہ میں 13نومبر کی شام پانچ بجے ہسپتال کے شعبہ جات جلدی امراض، امراض ناک ، کان و حلق، امراض چشم و شعبہ جنرل سرجری کے عصری ا

گلبرگہ۔14نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز):ڈاکٹرالشیٹی ،میڈیکل سپرینٹینڈینٹ ،ڈا کٹر محمد وعلی آر ایم او اور ڈاکٹر محمد رکن الدین ناصب قریشی ماہر جلدی امراض کی اطلاع کے بموجب خواجہ بندہ نواز ؒٹیچنگ اینڈ جنرل ہاسپٹل گلبرگہ میں 13نومبر کی شام پانچ بجے ہسپتال کے شعبہ جات جلدی امراض، امراض ناک ، کان و حلق، امراض چشم و شعبہ جنرل سرجری کے عصری آلات سے لیس لیبوریٹریز کا افتتاح حضرت ڈاکٹر سید شاہ خسرو حسینی صاحب قبلہ صدر نشین خواجہ ایجوکیشن سوسائیٹی و سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ ونوا ز ؒ کے مبارک ہاتھوں سے عمل میں آیا ۔ہسپتال میں نصب کردہ نئے اور عصری آلات کی تفصیل اس طرح ہے ۔ Fractional CO2 lazer, NDYAG Lazer, Puva Chamber, Radio Frequency Electro Cautry,Ionto, Phoresis Machine (For Hyper Hydrosis ) اور Chemical Peelingمذکورہ بالا قیمتی و جدید آلات کے ذریعہ جلدی امراض مثلا سفید داغ،سوریاسس، چھایا،چہرے پر سیاہ دھبت خواتین کے چہروںپر بالوںکا مستقل خاتمہ ،جھریوںکا صفایہ ، جلدی چھوٹے چھوٹے ابھار، پسینہ کی زیادتی کا علاج کامیاب طریقہ سے اور بے ضرر وکفایتی انداز میں کیاجائیگا۔صبح 9بجے تا دوپہر ایک بجے اور شام 4بجے تا 6بجے کے درمیان رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ امراض ناک ،کان ،حلق،امراض چشم و جنرل سرجری وغیرہ کے لئے ہسپتال کے اوقات میں متعلقہ شعبہ جات سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT