Tuesday , December 11 2018

خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں سونیا گاندھی کی جانب سے چادر کا نذرانہ

جئے پور 23 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) صوفی سنت حضرت خواجہ غریب نواز کے 803 ویں عرس شریف کے موقع پر چھ سینئر کانگریس لیڈرس نے آج کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی جانب سے ان کی بارگاہ پر چادر پیش کی ۔ سابق چیف منسٹر اشوک گہلوٹ ‘ پی سی سی کے صدر سچن پائلٹ ‘ راجستھان میں اپوزیشن کے لیڈر رامیشور ڈوڈی ‘ کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری و راجستھان کان

جئے پور 23 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) صوفی سنت حضرت خواجہ غریب نواز کے 803 ویں عرس شریف کے موقع پر چھ سینئر کانگریس لیڈرس نے آج کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی جانب سے ان کی بارگاہ پر چادر پیش کی ۔ سابق چیف منسٹر اشوک گہلوٹ ‘ پی سی سی کے صدر سچن پائلٹ ‘ راجستھان میں اپوزیشن کے لیڈر رامیشور ڈوڈی ‘ کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری و راجستھان کانگریس امور کے نگران مرزا ارشاد بیگ ‘ صدر نشین کل ہند کانگریس مائناریٹی سیل خورشید احمد سعید ‘ پارٹی سکریٹری زبیر خان ‘ رکن راجیہ سبھا اشک علی ٹاک اور سابق وزیر درو میاں نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی بارگاہ پہونچ کر چادر نذر کی ۔ اس موقع پر سونیا گاندھی کا تحریری پیام بھی پڑھ کر سنایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT