Friday , December 15 2017
Home / خواتین کا صفحہ / خوبصورتی کیلئے بادام کا استعمال

خوبصورتی کیلئے بادام کا استعمال

کڑوے بادام جلد کی بیماری کا شافی علاج سمجھے جاتے ہیں،خاص طور پر ایگزیما میں، اس مقصد کیلئے کڑوے بادام کی چند پتیاں لے کر انہیں پیس لیں اور اس میں تھوڑا سا پانی اور کِریم بھی ملائیں، آمیزہ تیار ہونے پر اسے متاثرہ حصوں پر لگائیں، اس کے علاوہ بادام خواتین کی خوبصورتی میں بھی اہم کردار کے حامل ہیں۔ اگر آپ کے چہرے پر پھنسیاں ہیں تو بادام ان پھنسیوں کو ختم کرکے جلد کی خوبصورتی کو بحال کرتے ہیں۔ چشمہ پہننے والی خواتین و حضرات کی ناک پر دونوں طرف پڑ جانے والے نشانات بھی بادام اور ناریل کا تیل ملا کر مالش کرنے سے دور ہوسکتے ہیں۔ باداموں کا پیسٹ اگر بالائی اور گلاب کی کلیوں کے پیسٹ کے ساتھ ملا کر ہر روز چہرے پر لگایا جائے تو یہ بھی حُسن کی دلکشی میں اضافے کا باعث ہوتا ہے کیونکہ جلد بالکل صاف و شفاف ہوجاتی ہے اور چہرے پر جھریاں نہیں پڑتیں۔ کیل مہاسوں کے علاوہ جلد کی خشکی سے بھی نجات مل جاتی ہے۔ نیز چہرہ بھی تازہ اور شگفتہ محسوس ہونے لگتا ہے، گہرے رنگ کے حامل ہونٹوں پر بھی اگر بادام اور ناریل کا تیل برابر مقدار میں ملا کر لگایا جائے تو وہ بھی فائدہ مند ہوتا ہے اور ہونٹوں کی رنگت تبدیل ہوجاتی ہے۔ بادام کا تیل ایک حیرت انگیز موئسچرائزر بھی ہے جسے استعمال کرنے کے بعد آپ کوبازار میں فروخت ہونے والی کِریمس سے نجات مل سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT