Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / خودروزگار اور چھوٹی صنعتوں پر لکچر

خودروزگار اور چھوٹی صنعتوں پر لکچر

حیدرآباد ۔ 11 اپریل (راست) محمد عبدالقدیر سکریٹری کے بموجب ماہنامہ رہبر صنعت و تجارت کا ہفتہ واری پروگرام اتوار 12 اپریل کو 11.30 تا 1.30 بجے دن دفتر رہبر صنعت و تجارت بمقابل ہندی ملاپ آفس معظم جاہی مارکٹ پر منعقد ہوگا۔ جناب محمد صدیق طاہر لکویڈ کلورین بنانے کا آسان طریقہ بتائیں گے۔ جناب محمد سلیم الدین مائیکرو۔ میڈیم اور اسمال اسکیل انڈسٹری پر لکچر دیں گے۔ جناب ایس ایم معز آئسکریم اور کلفی ملائی بنانے کا طریقہ بتائیں گے اور سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9393420909 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT