Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / خودساختہ بھگوان گرفتار

خودساختہ بھگوان گرفتار

جاجپور (اڈیشہ) ۔ 2 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودساختہ بھگوان کو ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی دست درازی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک کمار نے کہا کہ خود ساختہ بھگوان کی 30 سالہ رام چندر ساہو کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی جو سیمولیا مائیدیپور کا ساکن بتایا گیا۔ لڑکی نے ساہو کے خلاف باری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی ۔ ایف آئی ار کے مطابق ساہو ایک خود ساختہ بھگوان تھا اور موضع یالینی گاؤں کا دورہ کیا کرتا تھا ۔ ایسے ہی ایک دورے کے دوران اس نے بابولی پرمانک نامی شخص کے مکان پر توقف کیا جس کے بعد پرمانک اور اس کی اہلیہ اس کے عقیدتمند بن گئے ۔ پیر کے روز بھی پرمانک کے مکان پر ساہو نے پرمانک کی 17 سالہ بیٹی کو طلب کیا اور اس کے ساتھ ناشائستہ حرکت کی جس کا ذکر لڑکی نے اپنے والدین سے کیا اور پولیس میں رپورٹ درج کروائی گئی اور ساہو کی گرفتاری عمل میں آئی۔

TOPPOPULARRECENT