Wednesday , August 15 2018
Home / ہندوستان / خودساختہ گاڈمین ، چیلوں کی جانب سے خاتون کی عصمت ریزی

خودساختہ گاڈمین ، چیلوں کی جانب سے خاتون کی عصمت ریزی

نئی دہلی ۔ 12 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام )ایک 25 سالہ خاتون کی مبینہ طورپر ایک خودساختہ گاڈمین اور اس کے چیلوں نے کئی مرتبہ عصمت ریزی کی ۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی ۔ اس خاتون نے کل جنوبی دہلی میں فتح پور بیری پولیس اسٹیشن میں اس خودساختہ گاڈمین داتی مہاراج کے خلاف شکایت کے ساتھ رجوع ہوئی ۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک دہے سے اس گاڈمین کی ایک پیرؤہے لیکن اس گاڈمین اور اس کے دو پیرؤکی جانب سے اس کی عصمت ریزی کے بعد اسے راجستھان میں اس کے مقام کو واپس کیا گیا ۔ اس نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ اس گاڈمین کی ایک فیمل ڈسیپل اسے اس کے کمرہ میں جانے کیلئے زبردستی کرتی تھی اور اگر وہ اس سے انکار کرے تو وہ اس سے کہتی تھی کہ دوسری ڈسیپلس بھی اس کے ساتھ سوتی ہیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT