Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خودکشی نہ کرنے کسانوں سے مذہبی قائدین کی اپیل

خودکشی نہ کرنے کسانوں سے مذہبی قائدین کی اپیل

شاہ آباد ۔ 33 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بیلاگاوی ، گاندھی بھون میں کل کئی مذاہب کے رہنما سیاسی قائدین و تعلیمی اداروں کے صدور نے ریاست میں پیش آرہے کسانوں کے خودکشی کے واقعات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ریاستی سرکار اور سماج کو اس سنگین صورتحال کا سامنا ہے جو ایک چیلنج بن گیا ہے ہم کو کسانوں کو ماویس نہیں ہونا چاہئے اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ سبھی اتحاد کے ساتھ کسانوں میں شعور بیدار کریں کہ وہ خودکشی کو ترجیح نہ دیں ۔ تمام ذمہ دار افراد بلالحاظ مذہب و ملت آگے آئیں اور کسانوں میں شعور بیدار کرنے میں اپنا حق ادا کریں کسانوں میں یہ شعور بیدار کیا جائے کہ کسانوں کی خودکشی مسائل کا حل نہیں اس اجلاس میں مسلم ، کرسچن ، سکھ ، ہندو مذاہب کے رہنماوں اور کئی ایک آرگنائزیشن کے صدور نے شرکت کی اور اپیل کی کہ وہ ہرگز ہرگز خودکشی نہ کریں بلکہ ہمت سے کام لیں ناامید نہ ہوں ۔

TOPPOPULARRECENT