Wednesday , December 19 2018

خودکشی واقعات میں اضافہ

محبوب نگر ۔ 11ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عہدیداروں کی بدسلوکی اور ان کے رویہ سے دلبرداشتہ افراد کے اقدام خودکشی کے واقعات تقریباً معمول بن رہے ہیں ۔ کلکٹریٹ محبوب نگر میں اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق موضع سرینواساپورم ( ونپرتی منڈل) کے سری لکشمی اور ان کے شوہر نے سرکاری عہدیداروں پر غلط برتاؤ اور نظرانداز کئے

محبوب نگر ۔ 11ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عہدیداروں کی بدسلوکی اور ان کے رویہ سے دلبرداشتہ افراد کے اقدام خودکشی کے واقعات تقریباً معمول بن رہے ہیں ۔ کلکٹریٹ محبوب نگر میں اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق موضع سرینواساپورم ( ونپرتی منڈل) کے سری لکشمی اور ان کے شوہر نے سرکاری عہدیداروں پر غلط برتاؤ اور نظرانداز کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے کلکٹریٹ کے احاطہ میں اپنے جسم پر کیروسین چھڑک کر خودکشی کی کوشش کی ۔ پرجاوانی پروگرام میں آئے کلکٹریٹ کے احاطہ میں کھڑْ افراد اورہوم گارڈس نے ان کو اقدام سے باز رکھنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ ان دونوں نے میڈیا کو بتایا کہ 2011ء میں حکومت کی جانب سے 100گز اراضی کے دستاویزات تو حوالے کئے گئے لیکن اب تک اس کی نشاندہی نہیں کی گئی ۔ انہوں نے شکایت کی کہ ضلع کلکٹر ‘ آر ڈی او ونپرتی اور دیگر عہدیدار طویل عرصہ سے چکر کاٹنے کے باوجود توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔ ایڈیشنل جے سی راجا رام نے ان دونوں سے ملاقات کر کے تفصیلات سے واقفیت حاصل کی اور ضروری اقدامات کا تیقن دیا ۔ ضلع کلکٹر سری دیوی نے اقدام خودکشی کرنے والے جوڑے سے سرکاری دواخانہ پہنچ کر ملاقات کی ۔ یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہیکہ چند دن قبل عہدیداروں کی لاپرواہی اور ان کے سلوک سے دلبرداشتہ 92 سالہ نبی صاحب نے کلکٹریٹ کی عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT