Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / خودکشی کرلینے والے کسانوں کو ایکس گریشیاء کا مطالبہ : سی وینکٹ ریڈی

خودکشی کرلینے والے کسانوں کو ایکس گریشیاء کا مطالبہ : سی وینکٹ ریڈی

حیدرآباد ۔ 30 مئی (این ایس ایس) سی پی آئی تلنگانہ اسٹیٹ کونسل نے ٹی آر ایس حکومت کو کہا کہ خودکشی کرلینے والے کسانوں کے خاندانوں کو 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیاء ادا کرے۔ سی پی آئی نے ریاستی حکومت سے یہ بھی کہا کہ ان وجوہات کا بھی پتہ لگائیں، جس کے سبب انہوں نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔ ہفتہ کو سی پی آئی اسٹیٹ کونسل سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو موسومہ مکتوب میں بتایا کہ ضلع میدک میں کسانوں کی خودکشیوں پر ردعمل کے طور پر ہائیکورٹ نے حکومت سے وضاحت طلب کی لیکن بدقسمتی سے حکومت نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیر زراعت نے پارلیمنٹ میں کہا کہ جنوری تا اپریل 2015ء تلنگانہ میں 97 کسانوں نے خودکشیاں کرلیں۔ کسانوں کی یونینوں نے بتایا کہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے تعلق سے چیف منسٹر کوئی ہمدردی و مروت نہیں رکھتے۔

TOPPOPULARRECENT