Saturday , January 19 2019

خودکشی کرنے والے کسانوں کو ایکس گریشیا

حیدرآباد۔ 29 اکتوبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے 2 جون سے آج تک خودکشی کرلینے والے مہلوک کسانوں کے افراد خاندان کو ایکس گریشیا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر احکامات (جی اوز) جاری کردیئے گئے۔ جاری کردہ جی او میں بتایا گیا کہ حکومت نے خودکشی کرلینے والے مہلوک کسانوں کے افراد خاندان کو 6 لاکھ روپئے ایکس گریشیا (معاوضہ) ادا کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دی گئیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT