Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خودکشی کرنے والے کسانوں کی بیواؤں کو امداد دینے کی ہدایت

خودکشی کرنے والے کسانوں کی بیواؤں کو امداد دینے کی ہدایت

تانڈور۔24 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع وقارآباد میں خودکشی کرنے والے کسانوں کو فوری سرکاری امداد فراہم کرنے ان کی بیواؤں کو وظائف جاری کرنے ضلع کلکٹر محترمہ دیویا دیوراجن نے ضلع کے تحصیلداروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکم دیا۔ انشودیا اسکیم کے تحت ان بیوہ خواتین کو راشن سپلائی کرنے کی ہدایت دی۔ مالی مسائل سے دوچار کسانوں کے خودکشی کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ کو قرضہ جات کی اجرائی کیلئے اہلیت کارڈ بھی اجراء کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں خودکشی کرنے والے کسانوں کے افراد خاندان بھی شریک تھے۔ محترمہ دیویا دیوراجن ضلع کلکٹر وقارآباد نے کہا کہ انہیں تمام سرکاری مراعات سے مستفید کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT