Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / خودکشی کی کوشش کو جرم قرار نہ دینے حکومت کا فیصلہ

خودکشی کی کوشش کو جرم قرار نہ دینے حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقدام خودکشی جو ایک سال کی قید کے ساتھ قابل سزا حرکت ہے، اب کوئی جرم نہیں رہے گا کیونکہ حکومت نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) کے دفعہ 309 کو حذف کرتے ہوئے اس جرم کی قابل گرفت اقدام کی حیثیت ختم کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام حکومت کی طرف سے اس پس منظر میں سامنے آیا ہیکہ اسے 22 ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاق

نئی دہلی ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقدام خودکشی جو ایک سال کی قید کے ساتھ قابل سزا حرکت ہے، اب کوئی جرم نہیں رہے گا کیونکہ حکومت نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) کے دفعہ 309 کو حذف کرتے ہوئے اس جرم کی قابل گرفت اقدام کی حیثیت ختم کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام حکومت کی طرف سے اس پس منظر میں سامنے آیا ہیکہ اسے 22 ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کی تائید حاصل ہوئی۔ مملکتی وزیر برائے داخلہ ہری بھائی پرتھی بھائی چودھری نے آج راجیہ سبھا میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ لا کمیشن آف انڈیا نے اپنی 210 ویں رپورٹ میں سفارش کی تھی کہ آئی پی سی کے سیکشن 309 (خودکشی کی کوشش) کو قانون کی کتاب سے مٹا دینے کی ضرورت ہے۔

چودھری نے کہا کہ چونکہ لا اینڈ آرڈر ریاستی معاملہ ہے، اس لئے تمام ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کی رائے لا کمیشن کی سفارشات کے بارے میں طلب کی گئی تھی۔ دریں اثناء کابینہ نے آج رات انشورنس ترمیمی بل کو منظوری دے دی جس میں 49 فیصد کی جامع بیرونی سرمایہ کاری حد رکھی گئی ہے اور اس میں ایوان کے پینل کی تجویز کردہ تبدیلیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اب یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی زیرقیادت کابینہ نے انشورنس قوانین (ترمیمی) بل 2008ء میں منتخب پارلیمانی پینل کی تجویز کردہ ترامیم کی شمولیت منظور کی۔

TOPPOPULARRECENT