Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / خودکش بم بردار کا حملہ لبنان میں 6 افراد ہلاک

خودکش بم بردار کا حملہ لبنان میں 6 افراد ہلاک

بیروت۔ /5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش بم بردار نے کم از کم 6 افراد کو علمائے دین کے اجلاس کے دوران حملہ کرکے لبنان کے قصبہ ارسال میں جو شام کی سرحد سے متصل ہے ہلاک کردیا ۔ ذریعہ کے بموجب بم بردار شامی علمائے دین کے اجلاس میں داخل ہوا اور اس نے دھماکو مادوں کا بیلٹ دھماکے سے اڑادیا جس سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور دیگر 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ بعد ازاں ایک زخمی دواخانہ میں جانبر نہ ہوسکا ۔ سرکاری خبررساں ادارہ کے بموجب ڈپٹی سربراہ پولیس عمر ال ہلاکی بھی اس حملہ میں ہلاک ہوگئے ۔ لبنان میں شیعہ آبادی اکثریت میں ہے جبکہ ارسال میں سنی مسلمانوں کی چوٹی کانفرنس جاری تھی ۔ اس قصبہ میں شام کے کئی پناہ گزین اور باغی جنگجو پناہ لئے ہوئے ہیں ۔ دھماکہ کا نشانہ علمائے دین کا اجلاس تھا جس میں عموماً 15 افراد شرکت کرتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT