Friday , April 20 2018
Home / پاکستان / خودکش بم حملہ میں اے آئی جی سمیت تین پولیس عہدیدار ہلاک

خودکش بم حملہ میں اے آئی جی سمیت تین پولیس عہدیدار ہلاک

کراچی ۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک مشتبہ خودکش بم حملہ آور نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک ٹارگیٹیڈ حملہ کے دوران ایک ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اور دیگر دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ حملہ آور نے اے آئی جی ٹیلی کمیونکیشن کے حمید شکیل کو نشانہ بنایا جو کوئٹہ میں ایک رہائشی علاقہ سے گزر رہے تھے۔ شکیل کیساتھ دیگر دو پولیس عہدیدار بھی ہلاک ہوگئے جبکہ چھ افراد جن میں تین پولیس افسران شامل ہیں، شدید طور پر زخمی ہوئے۔ ٹی وی فوٹیج میں پولیس کی تباہ شدہ گاڑی بھی دکھائی گئی۔ شکیل نے قبل ازیں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنس، عبوری ڈی آئی جی (تحقیقات) اور اے آئی جی (آپریشنس) کے فرائض انجام دینے کے علاوہ دیگر اہم عہدوں پر بھی کام کیا۔ زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل (CMH) اور کوئٹہ کے سیول ہاسپٹل منتقل کیا گیا جبکہ ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ یہ ایک خودکش بم حملہ تھا۔

TOPPOPULARRECENT