Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / خودکش بم حملے میں 71 افغان فوجی ہلاک

خودکش بم حملے میں 71 افغان فوجی ہلاک

گردیز۔17 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دو علیحدہ علیحدہ خودکش حملوں اور پولیس اور فوج پر فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 71 افراد ہلاک اور دیگر 120زخمی ہوگئے جبکہ صیانتی افواج پر افغان طالبان نے حملہ کیا جنہوں نے اس کی ذمہ داری قبول کرلی۔ جنوب مغربی افغانستان میں صوبہ پکتیکا کے شہر گردیز میں یہ سانحہ پیش آیا۔ طالبان نے علیحدہ علیحدہ طورپر دو حملوں میں گھات لگاکر حملے کئے تھے۔ افغان فوج اور پولیس ، طالبان کے خلاف ڈسمبر 2014ء سے کارروائی کررہی ہے۔ دواخانہ پریشان ہوگیا کیونکہ وہاں پر زیادہ مقدار میں فراہم کرنے کیلئے خون دستیاب نہیں تھا۔ حملوں سے ایک عمارت زمین دوز ہوگئی ، اس کا انکشاف وزارت ِ داخلہ کے ایک بیان میں کیا گیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT