Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / خودکش حملہ سے لیبیا کے تین فوجی ہلاک

خودکش حملہ سے لیبیا کے تین فوجی ہلاک

بن غازی۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے تین فوجی ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے جبکہ ایک خودکش کار بم حملہ لب سڑک ایک چوکی پر بن غازی میں کیا گیاجہاں خانہ جنگی جاری ہے۔ فوجی عہدیدار کے بموجب حملہ آور نے دھماکو مادوں سے لدی ہوئی ایک کار چوکی سے ٹکرا دی تھی جو بن غازی کے مغرب میں اجدادبیہ کے مقام پر لب سڑک قائم ہے۔ لیبیا میں اکتوبر 2011 ء

بن غازی۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے تین فوجی ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے جبکہ ایک خودکش کار بم حملہ لب سڑک ایک چوکی پر بن غازی میں کیا گیاجہاں خانہ جنگی جاری ہے۔ فوجی عہدیدار کے بموجب حملہ آور نے دھماکو مادوں سے لدی ہوئی ایک کار چوکی سے ٹکرا دی تھی جو بن غازی کے مغرب میں اجدادبیہ کے مقام پر لب سڑک قائم ہے۔ لیبیا میں اکتوبر 2011 ء میں کرنل معمر قذافی اقتدار سے بیدخلی کے بعد انتشار پھیل گیا ہے۔ حریف حکومتیں اور نیم فوجی جنگجو تیل کی دولت سے مالا مال شمالی افریقہ کے ملک پر قبضہ کرنے برسر جنگ ہیں۔ آج کے خودکش حملہ کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے بھی قبول نہیں کی لیکن فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ اسلام پسند نیم فوجی جنگجو تھے۔

TOPPOPULARRECENT