Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / خودکش حملہ میں 6 افراد ہلاک

خودکش حملہ میں 6 افراد ہلاک

کابل ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش حملہ آور جو ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا، کے خود کو دھماکے سے اڑانے کے دلدوز واقعہ میں 6 شہری ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 22 بتائی گئی ہے۔ خودکش حملہ آور نے ایک دواخانہ اور ایک اسکول کے قریب خود کو دھماکے سے اس وقت اڑا لیا جب پولیس اس کا تعاقب کررہی تھی۔ یہ واقعہ کابل کے شمال مغرب میں واقع صوبہ پروان میں پیش آیا۔ صوبائی پولیس سربراہ محمد زمان نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو حملہ آور کے آنے کی خفیہ اطلاع مل چکی تھی کیونکہ حملہ آور پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم جب اس نے دیکھا کہ پولیس اس کا تعاقب کررہی ہے تو اس نے ایک اسکول اور دواخانہ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں 6 شہری ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT