Thursday , August 16 2018
Home / دنیا / خودکش کار بم حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک

خودکش کار بم حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک

کابل ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغان عہدیدار کے مطابق جنوبی ہلمند صوبہ میں ایک کار بم دھماکہ کے ذریعہ ایک پولیس کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زواک نے بتایا کہ حملہ کے ذریعہ لشکرگاہ میں واقع ایک سرحدی پولیس کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ہلمند کے پولیس سربراہ عبدالغفار صفی نے بتایا کہ اس میں صرف ایک خودکش بمبار ملوث تھا جبکہ اب تک کسی بھی گروپ نے کار بم دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یاد رہیکہ ہلمند کو طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ دوسری طرف ویسٹرن فرح صوبہ کے ترجمان محمد ناصر مہری نے کہا کہ افغان فوج نے فضائی حملہ میں طالبان کے ایک گروپ پر حملہ کردیا جس میں آٹھ شورش پسند ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 11 بتائی گئی ہے۔ اس حملہ میں چار شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ مہری نے بتایا کہ فضائی حملے کل خاکی سفید ڈسٹرکٹ میں کئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT