Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / خودکفیل خواتین معاشرہ کا اثاثہ :شہناز سدرۃ

خودکفیل خواتین معاشرہ کا اثاثہ :شہناز سدرۃ

لکھنو، 6اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) خواتین کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے مشہور سماجی کارکن اور بزم خواتین کی صدر شہناز سدرۃ نے کہاکہ ان کی خود انحصاری سے ہی معاشرے میں ترقی اور تبدیلی ممکن ہے ۔ یہ بات انہوں نے بزم خواتین کے تحت ’خواتین کی تعلیم و خواندگی اور خود کفالت‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینارکی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کی دگرگوں حالت کا سب سے بڑاسبب ان کی تعلیم سے دوری ہے اور جب تک وہ تعلیمی ہتھیار سے لیس نہیں ہوجاتیں اس وقت تک نہ تو وہ اپنا حق حاصل کرسکتی ہیں اور نہ ہی اپنا دفاع کرسکتی ہیں۔انہوں نے عورت پر اپنے وجود کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ خواتین کو اپنا حق حاصل کرنے کے لئے آگے آنا ہوگااور اپنی لڑائی خود لڑنی ہوگی۔

پیرسے ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ‘ہفتہ
نئی دہلی ،6اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندرمودی کی اسکیم ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ میں تیزی لانے کیلئے آئندہ ہفتے ملک بھر میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ہفتہ منایا جائیگا۔ خواتین و اطفال کی ترقی کے مرکزی سکریٹری راکیش شریواستو نے آج یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزارت نے 9سے 15اکتوبر تک ملک بھر میں ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ہفتہ ‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس میں عوام کی شراکت داری بڑھانے کیلئے گاؤں ،بلاک اور ضلع سطح پر پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ شریواستونے کہا کہ 9اکتوبر کو بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم میں تعاون کرنے والی رضاکارتنظیموں کی ورکشاپ منعقد کی جائیگی۔اس میں خواتین و اطفال کی ترقی سے متعلق مہم ،پروگرام اور اقدامات کے نفاذ کے طور طریقوں پر غوروخوض کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT