Wednesday , December 12 2018

خودکو پولیس ظاہر کرتے ہوئے عوام کو ٹھگنے والی ٹولی سرگرم ، گلزار حوض میں ایک شخص کو لوٹ لیا گیا

حیدرآباد 20 مارچ (سیاست نیوز) توجہ ہٹاکر عوام کو ٹھگنے والی ٹولیاں شہر میں ہنوز سرگرم ہیں۔ ایک تازہ واقعہ میں خود ساختہ پولیس کی دو رکنی ٹولی نے شاد نگر (محبوب نگر) کے علاقہ کے متوطن راما چاری کے ڈھائی تولہ طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا۔ میر چوک پولیس انسپکٹر مسٹر وائی یادگیری نے بتایا کہ راما چاری آج دوپہر گلزار حوض علاقہ میں واقع سونے چاندی کے دوکانات کو طلائی زیورات کے ڈیزائن کے سلسلہ میں پہونچا تھا کہ وہاں پر موجود دھوکہ بازوں کی ایک ٹولی نے اُسے نشانہ بناتے ہوئے ٹھگ گیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ گلزار حوض مارکٹ میں واقع ایک ہوٹل کے قریب دو نوجوانوں نے خود کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے بیاگ کی تلاشی لی اور اُس میں موجود ڈھائی تولے طلائی زیورات کا سرقہ کرکے وہاں سے فرار ہوگئے۔ ڈیزائن کے لئے دکان پر پہونچنے والے راما چاری طلائی چین غائب ہوجانے پر میرچوک پولیس کو اِس سلسلہ میں شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مارکٹ میں موجود تمام سی سی ٹی وی کیمروں کا تجزیہ کیا جارہا ہے تاکہ دھوکہ بازوں کی نشاندہی کی جاسکی۔

TOPPOPULARRECENT