Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / خود بلدیہ کے کنٹرول روم میں پانی داخل ‘ دفتر میں جھیل کا منظر

خود بلدیہ کے کنٹرول روم میں پانی داخل ‘ دفتر میں جھیل کا منظر

حیدرآباد۔2اکٹوبر (سیاست نیوز) بارش سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے بنائے گئے مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے کنٹرول روم میں پانی داخل ہونے سے بلدیہ نہیں روک سکی۔ جی ایچ ایم سی کے صدر دفتر واقع ٹینک بنڈ کے نیچے سے گذرنے والے نالہ کے ابل پڑنے سے بلدیہ کے صدر دفتر کے حدود میں پانی جمع ہوگیا اور پانی کی نکاسی کا کوئی راستہ نہ ہونے کے سبب بلدی دفتر میں موجود عملہ پانی میں محروس ہوگیا کیونکہ جی ایچ ایم سی کے صدر دفتر کی عمارت کے اطراف و اکناف موجود کھلا علاقہ جھیل کا منظر پیش کرر ہا تھا اور یہاں جمع ہونے والا پانی بلدیہ کے کنٹرول روم میںداخل ہوگیا جس کے سبب خود عہدیداروں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا تھا اور عوام کی متعدد شکایات موصول ہورہی تھی کہ بلدیہ کی جانب سے دیئے گئے ایمرجنسی نمبرس کام نہیں کر رہے ہیں اسی دوران مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے د فتر کی صورتحال جب ٹیلی ویژن کے ذریعہ عوام تک پہنچنے لگی تو بلدی عہدیداروں نے پولیس کے ایمرجنسی نمبر 100 پر رابطہ کرنے کی اپیلیں جاری کرنی شروع کردی۔

TOPPOPULARRECENT