Wednesday , December 19 2018

خود ساختہ بھگوان نامعلوم مقام پرواقع ہاسپٹل منتقل

باروالا (ہریانہ) ۔ 17 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ خود ساختہ بھگوان رام پال کو ان کے حامی آشرم سے کسی نامعلوم مقام لے گئے جبکہ کچھ گھنٹے قبل ہی پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں خود ساختہ بھگوان نے حاضر نہ ہوکر عدالت سے مزید وقت ط لب کیا تھا ۔ رام پال کے حامی ان کی گرفتاری پر یقینا مزاحمت کریں گے اور شاید یہی وجہ ہے کہ رام پال نے عدالت میں حا ضری کیلئے مقررہ مدت کے گزرجانے کے بعد بھی عدالت میں حاضر ہونا گوارہ نہ کیا اور اپنے وکیلوں سے پیغام بھجوا دیا کہ وہ (رام پال) بیمار ہیں۔ ان تمام واقعات کے بعد آشرم ترجمان راجکپور نے ادعا کیا کہ 63 سالہ بھگوان کو طبی علاج کیلئے نامعلوم مقام پر واقع ہاسپٹل لیجایا گیا ہے لیکن انہوں نے ہاسپٹل کا نام بتانے سے انکار کردیا اور یہ بھی نہیں بتایا کہ ہاسپٹل کس شہر میں ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT