Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / خود ساختہ صحافی کی گرفتاری

خود ساختہ صحافی کی گرفتاری

حیدرآباد ۔ /9 اکٹوبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس نے ایک خودساختہ صحافی کو گرفتار کرلیا جو بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے واقعات میں ملوث ہے ۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس کرائمس شریمتی سواتی لکرا نے بتایا کہ 35 سالہ آر ایس پی چاری عرف سوری بابو جو سابق میں مقامی تلگو اخبارات میں بحیثیت مقامی رپورٹر کام کرچکا ہے لیکن اس کے مجرمانہ حرکتوں کے سبب اسے برطرف کردیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ /24 ستمبر کو چاری نے کورٹلہ میونسپلٹی کمشنر شریمتی وانی ریڈی کو فون پر خود کو چیف منسٹر تلنگانہ کے دفتر سے وابستہ عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے یہ اطلاع دی کہ انہیں حکومت نے نمایاں کارکردگی پر بیسٹ آفیسر کیلئے منتخب کیا ہے جس کیلئے انہیں رویندرا بھارتی میں منعقد ہونے والے تقریب میں ایوارڈس سے نوازا جائے گا ۔ چاری نے وانی ریڈی کو یہ بتایا کہ اس پروگرام کیلئے انہیں 35 ہزار روپئے جمع کرانے ہوں گے اور اس سلسلے میں اس نے اکاؤنٹ نمبر بھی فراہم کیا ۔ چاری کی مشتبہ گفتگو اور بینک کھاتے میں رقم جمع کروانے کی بات پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے سنٹرل کرائم اسٹیشن سے ایک شکایت درج کروائی گئی ۔ پولیس نے فوری ایف آئی آر درج کرتے ہوئے آر ایس پی چاری کو گرفتار کرلیا اور تفتیش میں اس نے مبینہ طور پر جرم کا ارتکاب کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ چاری نے سابق میں تلگو اخبارات اور میگزینس میں کام کرچکا ہے لیکن اس کی بلیک میلنگ کے سبب اسے برطرف کردیا گیا ۔ سابق میں اسے کسی قسم کے دھوکہ دہی میں ملوث ہونے پر کشائی گوڑہ ، چیتنیہ پوری ، کیسرا اور میر پیٹ پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا ۔ وہ اکثر خود کو سینئر صحافی اور سابقہ چیف منسٹر کا سکریٹری ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دیا کرتا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT