Saturday , December 15 2018

خود ساختہ عامل گرفتار

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) دولت مند افراد میں شمار شہر میں مکان اور پرسکون زندگی ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے اور چند دھوکہ باز افراد ایسی خواہشات رکھنے والوں کے جذبات سے کھلواڑ اور انہیں دھوکہ دہی کا شکار بناکر رقم بٹورنے میں مصروف ہیں ۔ ایسے دھوکہ باز افراد کا آسان شکار خواتین ہوتی ہیں ۔ جو آسانی سے ان کی باتوں میں آتی ہیں ۔ کبھی شوہر کو لکھ پتی اور کبھی گھر کو چار چاند لگانے کا یہ بہروپئے جھانسہ دیا کرتے ہیں ۔ ایک ایسے ہی واقعہ میں خاتون کو ہراساں و پریشان کرنے اور بلیک میل کرنے کی کوشش کرنے والے دھوکہ باز کو پولیس سائبر کرائم نے گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سائبر کرائم ڈاکٹر بی انورادھا کی نگرانی میں خصوصی ٹیم نے رام موہن انسپکٹر جس کی قیادت کر رہے تھے 25 سالہ شوکت حسین کو گرفتار کرلیا ۔ شوکت حسین پورہ ریلوے ٹامل ناڈو کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق شہر حیدرآباد میں اس کے رشتہ دار بھی رہتے ہیں ۔ شوکت پیشہ سے کمپیوٹر ہارڈ ویر ٹیکنیشن ہے ۔ ایک درخواست گذار خاتون سائبر کرائم سے رجوع ہوکر شکایت درج کروائی تھی اور مذہب کے نام پر چند خودساختہ ادویات کے ذریعہ اس خاتون کو دھوکہ دہی کا شکار بنارہا تھا ۔ جو اپنے آپ کو خود ساختی عامل ظاہر کر رہا تھا جس کے بعد اس دھوکہ باز نے خاتون کو ہراساں و پریشان کرنا شروع کردیا کہ وہ اس کے شوہر سے ملاقات کرکے دعاء اور دوا ذکرکرے گا ۔ جس سے پریشان خاتون نے خود اپنے شوہر کے علم میں یہ بات لائی اور میاں بیوی نے ملکر اس دھوکہ باز کو بے نقاب کیا ۔

TOPPOPULARRECENT