Wednesday , September 19 2018
Home / جرائم و حادثات / خود کشی کی کوشش کرنے والی خاتون مزدور فوت

خود کشی کی کوشش کرنے والی خاتون مزدور فوت

حیدرآباد17 جون (سیاست نیوز) میر پیٹ پولیس اسٹیشن پیش آئے ایک واقعہ میں 58 سالہ خاتون مزدور پی منی اماں نے 12 جون کو نامعلوم زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی اور اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ منی اماں آج دوران علاج دواخانہ میں فوت ہوگئی اور میر پیٹ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالہ کردیا۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں 65 سالہ ضعیف شخص نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔ سیف آباد پولیس کے بموجب بی راملو ساکن بشیر باغ نے 15 جون کو زہر پی لیا تھا اور علاج کیلئے اسے دواخانہ عثمانیہ شریک کیا گیا تھا اور وہ آج دوران علاج فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT