Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / خود کش بمبار کا بیرونی فوجی قافلہ پر حملہ ‘ کئی زخمی

خود کش بمبار کا بیرونی فوجی قافلہ پر حملہ ‘ کئی زخمی

قندھار 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افغانستان میں آج ایک خود کش بمبار نے دھماکو مادوں سے لدی گاڑی کو ایک بیرونی فوج کے قافلے میں گھسا کر دھماکہ کردیا ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس میں کئی سپاہیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ طالبان نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ قندھار صوبائی گورنر کے ترجمان فضل باری نے بتایا کہ اس حملہ کے نتیجہ میں رومانیائی سپاہیوں کو منتقل کرنے والی گاڑی پوری طرح تباہ ہوگئی ہے ۔ افغان اور ناٹو عہدیداروں سے فوری طور پر رابطہ نہیں ہوسکا لیکن صحافیوں کو ایک واٹ اپ پیام کے ذریعہ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا کہ قابض فوج کے سات سپاہی اس حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم طالبان کی جانب سے اکثر اس طرح کے دعووں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT