Saturday , December 15 2018

خود کماو خود کھاؤ پروگرام کے تحت بیروزگار خواتین کو ٹریننگ کی فراہمی

حیدرآباد 13 جولائی (سیاست نیوز ) آل انڈیا اسمال اسکیل انڈسٹریز مائنارٹیز کمیٹی کی جانب سے شروع کردہ خود کماؤ خود کھاؤ اسکیم کو ملک گیر مقبولیت حاصل ہوتی جارہی ہے ۔ صدرمائنارٹیزکمیٹی ایس زیڈ سعید نے کہا ہے کہ سارے ملک میں یہ ایک انقلابی اقدام ہے اور مختلف علاقوں سے ٹیلی فون اور فیس بک کے ذریعہ لوگ ربط کرتے ہوئے خواہش کررہے ہیں کہ یہ اسکیم ان کے علاقوں میں بھی شروع کی جائے اور بیروزگاری کے عفریت کو دور کرنے کے لئے مناسب رہبری کی جائے تاکہ لوگ چھوٹے موٹے سرمایہ سے اپنا خود کا کام شروع کرسکیں اور ملازمت کی تلاش میں اپنا قیمتی وقت ‘ پیسہ اور توانائیاں ضائع کرنے کے بجائے خود روزگار پر توجہ دیں جس میں ان کو یقینی طور پر کامیابی ملے گی۔ جناب سعید نے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے بیروزگار اور بے سہارا خواتین و نوجوانوں کو 20ایسی صنعتوں میں مشغول ہوں جو بہت ہی کم سرمایہ سے شروع کی جاسکتی ہیں اور مقامی طور پر اس کی مارکٹنگ بھی کی جاسکتی ہے ۔ کمیٹی کی جانب سے ایسے امیدواروں کو ٹریننگ بھی دی جائے گی ‘سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیا جائے گا اور کاروبار کے لئے انکی رہنمائی بھی کی جائے گی۔ کمیٹی اس سلسلہ میں یا تو مختلف ریاستوں کا دورہ کرے گی یا پھر ان کی رہنمائی کرے گی کہ وہ کس طرح یہ پروگرام چلائیں۔ انہو ں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ ایسی واحد ریاست ہے جس نے بیروزگار وں کو کسی ضمانت کے بغیر اور بینکوں سے تعلق رکھے بغیر راست طور پر مالی امداد دی جائے ۔ اس سے لاکھوں خاندانوں کا فائندہ ہوگا اور یہ لوگ اپنے پیروں پر خود کھڑے ہوسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مائنارٹیز کمیٹی برسوں سے نوجوانوں میں خود کا چھوٹا موٹا کاروبار شروع کرنے کے لئے شعور بیدار کرنے میں مصروف ہے اور اس نے خو کماؤ خود کھاؤ پروگرام روبہ عمل لاتے ہوئے ہزاروں نوجوانوں کی مدد و رہنمائی کررہی ہے ۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 9849932346پر یا فیس بک Khud Kamo Khud Khao پیج پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے ۔فیس بک پر مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کی جانب سے دے ئے جانے والے قرضہ جات اور انہیں حاصل کرنے کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔ نوجوان اس سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT