Thursday , August 16 2018
Home / جرائم و حادثات / خود کو جائنٹ کلکٹر ظاہر کرنے والی شاطر خاتون گرفتار

خود کو جائنٹ کلکٹر ظاہر کرنے والی شاطر خاتون گرفتار

حیدرآباد ۔ /11 فبروری (سیاست نیوز) ایس آر نگر پولیس نے ایک شاطر دھوکہ باز خاتون کو گرفتار کرلیا جو خود کو جوائنٹ کلکٹر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے عوام کو وظیفہ، قرض اور دیگر حکومت کی اسکیمس کے تحت سہولتیں فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ دیا تھا۔ بتایا جاتا ہیکہ الیکیا ریڈی عرف شائیلو نے علاقہ جوبلی ہلز، صنعت نگر، ایس آر نگر اور شہر کے

حیدرآباد ۔ /11 فبروری (سیاست نیوز) ایس آر نگر پولیس نے ایک شاطر دھوکہ باز خاتون کو گرفتار کرلیا جو خود کو جوائنٹ کلکٹر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے عوام کو وظیفہ، قرض اور دیگر حکومت کی اسکیمس کے تحت سہولتیں فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ دیا تھا۔ بتایا جاتا ہیکہ الیکیا ریڈی عرف شائیلو نے علاقہ جوبلی ہلز، صنعت نگر، ایس آر نگر اور شہر کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھاری رقومات حاصل کئے تھے جس کے عوض سرکاری ملازمتیں، راجیو گروہا کلپا کے تحت مکانات، معمر افراد کے وظیفے اور دیگر حکومت کی سہولتیں فراہم کرنے کا دعویٰ کیا اور خود کو جوائنٹ کلکٹر ظاہر کرتے ہوئے عوام کو ٹھگ لیا۔ اس دھوکہ باز خاتون کا پردہ فاش ہونے کے بعد ایس آر نگر پولیس نے اسے فوری گرفتار کرلیا۔ دھوکہ باز خاتون نے غریب عوام کے لاکھوں روپئے ہڑپ لئے۔ بتایا جاتا ہیکہ اس خاتون کو سابق میں ایل بی نگر، چیتنیا پوری اور کاچیگوڑہ پولیس نے اسی قسم کی دھوکہ دہی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا اور کئی مرتبہ اسے جیل بھیجا جاچکا ہے۔ پولیس کو شبہ ہیکہ وہ کئی افراد کو حالیہ دنوں میں اسی قسم کے وعدے کرتے ہوئے دھوکہ دہی میں ملوث ہے۔ گرفتار کرنے کے بعد شائیلو کو آج شام عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT