Monday , October 15 2018
Home / خواتین کا صفحہ / خود کو پُرسکون رکھیں

خود کو پُرسکون رکھیں

انسان کے موڈ کا خراب اور خوشگوار رہنا ایک فطری امر ہے، لیکن انسان چاہے تو اپنی کوششوں سے اپنے مزاج کو خوشگوار بناسکتا ہے۔ خود کو پُرسکون اور نارمل رکھنے کیلئے مندرجہ ذیل طریقوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں۔

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو بے چینی اور بے چارگی کا احساس ہورہا ہو تو اس کو کسی کاغذ پر لکھیں اور جتنا زیادہ غصہ ہوسکتی ہیں وہ سب کاغذ پر اُتاردیں۔ اگر کوئی آپ کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے تو اسے جواب میں شکریہ کہیں۔ یہ آپ کے خراب موڈ کو تبدیل کردے گا اور آپ دوبارہ مثبت سوچنے لگیں گی۔ خراب مزاج ان چیزوں کی وجہ سے ہوتا ہے جو وقوع پذیر ہوتی ہیں یا سوچ رہے ہوتے ہیں کہ ہوں گی۔ اپنے حال پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آپ ان سوچوں سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔یہ بہت آسان ہے، جب سانس لیں تو سوچیں اور جب سانس باہر نکالیں تو سوچ بھی ساتھ نکال دیں۔ اس طرح آپ کا ذہن صاف ہوجائے گا۔ سونگھنے میں ایک ایسی طاقت ہوتی ہے جو ایک ساعت میں آپ کے جذبات کو بدل دیتی ہے۔ ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ اپنی پسندیدہ پرفیوم سونگھیں اور کھلی ہوا میں لمبے لمبے سانس لیں، آپ خود کو پُرسکون محسوس کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT