Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / خود کو چیف منسٹر کا قریبی رشتہ دار ظاہر کرکے ٹھگنے والا شخص گرفتار

خود کو چیف منسٹر کا قریبی رشتہ دار ظاہر کرکے ٹھگنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کا قریبی رشتہ دار ہوں کے ٹی آر سے جو چاہے کام کرواسکتا ہوں ۔ سرکاری نوکری تو بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔ اس طرح کی باتیں بناتے ہوئے خاتون سے 9 لاکھ روپئے ٹھگنے والے سرغنہ کو حیات نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹیلی ویژن میکانیک و رئیل اسٹیٹ بروکر سدھاکر پولیس حراست میں ہے جبکہ پولیس اس کے دیگر 5 ساتھیوں کو شدت سے تلاش کررہی ہے جس میں اصل سرغنہ ہنمنت راؤ بھی مفرور ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ چند عرصہ قبل سدھاکر کی ٹی وی ریپرنگ دکان سے ایک خاتون رجوع ہوئی اور اپنے بے روزگار فرزندوں کا ذکر کیا ۔ اس بات پر سدھاکر نے خاتون کو جعلسازی کا نشانہ بنایا اور یقین دلایا کہ وہ اسکے فرزندوں کو سرکاری ملازمت دلاسکتا ہے شکایت گذار خاتون نے حیات نگر پولیس سے شکایت میں بتایا کہ سدھاکر نے خود کو چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کا قریبی رشتہ دار بتایا تھا اور ریاستی وزیر کے ٹی آر سے جو چاہو کام کروانے کا دعوی کیا تھا ۔ خاتون سے دونوں فرزندوں کی ملازمت کیلئے 9 لاکھ روپئے دئے تھے ایک اور جعلساز ہنمنت راؤ سے خاتون کی ملاقات کروائی تھی جو کے سی آر کا قریبی دوست ظاہر کررہا تھا تاہم شبہ کی بنیاد پر خاتون نے پولیس سے شکایت کردی ۔ پولیس نے سدھاکر کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ اس کے ساتھیوں کو شدت سے تلاش کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT