Tuesday , January 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / خورشید کو لاس ویگاس انٹرنیشنل فائیٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کا موقع

خورشید کو لاس ویگاس انٹرنیشنل فائیٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کا موقع

حیدرآباد۔9مئی ( سیاست نیوز) مارشل آرٹس صدیوں قدیم کھیل ہے اور اس کیشروعات کشتی سے ہوئی جبکہ مارشل آرٹس کی ابتداء مشرقی ممالک خصوصاً چین اور جاپان سے ہوئی ہے ۔ جبکہ 1980ء کے دہے میں کنگ فو ستائی کنڈر جیسے کھیلوں کا آغاز بھی ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ کھیل مغربی ممالک میں بھی مقبولیت حاصل کرنے لگے ۔گذرتے وقت کے ستاھ مارشل آرٹس کے مختلف

حیدرآباد۔9مئی ( سیاست نیوز) مارشل آرٹس صدیوں قدیم کھیل ہے اور اس کیشروعات کشتی سے ہوئی جبکہ مارشل آرٹس کی ابتداء مشرقی ممالک خصوصاً چین اور جاپان سے ہوئی ہے ۔ جبکہ 1980ء کے دہے میں کنگ فو ستائی کنڈر جیسے کھیلوں کا آغاز بھی ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ کھیل مغربی ممالک میں بھی مقبولیت حاصل کرنے لگے ۔گذرتے وقت کے ستاھ مارشل آرٹس کے مختلف کھیلوں جس میں جوڑ‘ کراٹے کنگفو اور کشتی کے علاوہ اس زمرے کے سبھی کھیلوں کو ملاکر ایک نئے طرز کا کھیل مکسڈ مارشل آرٹس کا داغ بیل پڑی اور اسکا سہرا امریکہ کے سر جاتا ہے ۔ مکسڈ مارشل آرٹس نے چند برسوں میں ہی اپنی مقبولیت دنیا کے تمام ممالک میں حاصل کرلی اور 2004ء میں یہ کھیل ہندوستان میں بھی داخل ہوا اور آل انڈیا مکسڈ مارشل آرٹس اسوسی ایشن کی ابتداء بھی ہوئی اور اس کے صدر راج کندرا اور سنجے دت ہیں ۔ کئی ریاستوں میں ریاستی سطح کی اسوسی ایشنس بھی قائم ہوئی ہیں اور تلنگانہ ریاست میں بھی مکسڈ مارشل آرٹس کا بھی آغاز ہوا اوریہاں اس اسوسی ایشن کے آغاز میں صدر 28سالہ شیخ خالد نے اہم رول ادا کیا ۔ تلنگانہ کے مکسڈ مارشل آرٹس کھیل میں 22سالہ خورشید محی الدین روشن ستارہ اور ابھرتا کھلاڑی ہے جنہوں نے 2008ء میں بلیو بلٹ حاصل کرنے کے بعد 2011 ویٹام اسٹیٹ چمپئن شپ کے علاوہ کئی ایک اعزازات حاصل کئے ہیں جبکہ ممبئی میں منعقدہ سوپر فائیٹ شپ 39میں کامیابی حاصل کی جس کی وجہ سے اب وہ 6تا 11جولائی امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں منعقد شدنی انٹر نیشنل فائیٹ ویک میں ہندوستان کی نمائندگی کیلئے منتخب ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر نوجوان فائیٹر نے کوچ کے چلاوہ تلنگانہ اسوسی ایشن مکسڈ مارشل آرٹس کے صدر محمد عبدالوحید کے ہمراہ ایڈیٹر ’’سیاست‘‘ جناب زاہد علی خان سے خصوصی ملاقات کی ۔

TOPPOPULARRECENT