Tuesday , July 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / خورشید کی شاندار بولنگ

خورشید کی شاندار بولنگ

حیدرآباد۔ 22 نومبر (راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی انڈر 16 ٹیم کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے درمیان منعقد ہونے والے مقابلے میں سید خورشید نے اپنے شاندار مظاہروں کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے آج ٹیم ڈی کے خلاف 47 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹیم جی میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 232/9 کے ذریعہ 70 رنز کی کامیابی حاصل کی۔

 

گول کیپر ڈیوڈ ڈی کو
63 ملین کی پیشکش
میڈرڈ۔22 نومبر(سیاست ڈاٹ کام)ریئل میڈرڈ نے ایک مرتبہ پھر مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول کیپر ڈیوڈ ڈی گیا سے معاہدے کی پیش کش کی ہے۔کلب نے اس مرتبہ گول کیپر کی 63ملین پائونڈز قیمت لگائی ہے اور ممکنہ طور پر جنوری کی ٹرانسفر ونڈو میں حتمی بولی لگائی جائے گی۔ واضح رہے کہ اگست 2015ء میں بھی میڈرڈ نے ڈیوڈ ڈی گیا کی آدھی قیمت لگائی جو مسترد کردی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT