Tuesday , August 21 2018
Home / ہندوستان / خوشامدی کی لعنت نے اقلیتوں کی خوداختیاری کو نقصان پہنچایا : نقوی

خوشامدی کی لعنت نے اقلیتوں کی خوداختیاری کو نقصان پہنچایا : نقوی

جئے پور۔ 11 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج الزام عائد کیا کہ ’’خوشامدی کی بیماری ‘‘ نے اقلیتوں کو خودمختار بنانے کے عمل کو شدید متاثر کیا اور گزشتہ کئی دہوں سے سیکولرازم کے نام نہاد سیاسی جماعتوں نے اُن کا استحصال کیا ہے ۔ نقوی نے کہاکہ نریندر مودی حکومت کسی کی خوشامد کئے بغیر عوام کو خوداختیاری سونپنے کی راہ پر گامزن ہے اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ اقلیتوں کے سماجی ، تعلیمی اور مذہبی حقوق کسی بھی ملک سے کہیں زیادہ ہندوستان میں محفوظ اور سلامت ہیں۔ وہ راجستھان حج کمیٹی کے زیراہتمام ایک ایونٹ میں مخاطب تھے ۔

TOPPOPULARRECENT