Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / خوشی نگر ٹرین ڈکیتی کا معمہ حل

خوشی نگر ٹرین ڈکیتی کا معمہ حل

مہلک ہتھیاروں کے ساتھ 6 ملزمین گرفتار
تھانے ۔ 26 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے پولیس نے آج یہ دعویٰ کیا ہے کہ خوشی نگر اکسپریس ٹرین ڈکیتی کیس کا معمہ حل کرلیا گیا ہے جو کہ 20 اور 21 ڈسمبر کی شب پیش آیا تھا اور ڈکیتی میں ملوث 6 ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا جس میں ایک ہسٹری شبز) (عادی مجرم) شامل ہے۔ ریلوے ایس پی نیکت کوشک نے بتایا کہ ملزمین کی تحویل سے 70 ہزار روپئے ما لیتی 10 موبائیل، 2 عدد چاقو اور ایک فائر پنچ ضبط کرلیا گیا جس کا استعمال ڈکیتی میں کیا گیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ 10 رکنی ٹولی ، 20 ڈسمبر کی شب 12.45 بجے کلیاں میں خوشی نگر اکسپریس میں داخل ہوئی چاقوؤں سے دھمکاکر 5 مسافرین کو لوٹ لیا اور کھردی کے مقام پر زنجیر کھینچ کر ٹرین سے چھلانگ لگاکر فرار ہوگئے۔ریلوے پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی تھی جس کے دوران دو مشتبہ افراد پکڑے گئے ، ان سے پوچھ تاچھ کے نتیجہ میں دیگر ملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی جس میںایک ملزم سابق میں دوسرے ڈکیتی کیس میں ملوث تھا جو کہ ضمانت پر رہا ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT