Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / خوشی کی تقریب میں میزبان کی موت

خوشی کی تقریب میں میزبان کی موت

حیدرآباد /14 ستمبر ( سیاست نیوز ) ملازمت کی خوشی میں منعقدہ تقریب خود میزبان کی موت کا سبب بن گئی ۔ ضلع رنگاریڈی کے علاقہ شنکرپلی میں یہ واقع پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ منوج ساگر جو حفیظ پیٹ علاقہ کا ساکن پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ساگر بیرون ملک روانگی کا خواہش مند تھا اور کافی دنوں سے بہتر روزگار کی تلاش میں تھا ۔ ساگر کو بیرون ملک بہتر روزگار ملنے پر اس نے ایک تقریب منعقد کی اس تقریب میں خود میزبان ساگر کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT