Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / خوف کے ساتھ ہندوستان کے خلاف کامیابی ناممکن: آفریدی

خوف کے ساتھ ہندوستان کے خلاف کامیابی ناممکن: آفریدی

لاہور ۔19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف ڈر کر کھیلے تو کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ آفریدی نے 2015 کا ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہیاور کہا ہے کہ ایشیا کپ میں جارحانہ کھیل سے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بال ٹمپرنگ کرنے پر آج بھی شرمندہ ہوں ایسا صرف ٹیم کو جتوا

لاہور ۔19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف ڈر کر کھیلے تو کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ آفریدی نے 2015 کا ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہیاور کہا ہے کہ ایشیا کپ میں جارحانہ کھیل سے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بال ٹمپرنگ کرنے پر آج بھی شرمندہ ہوں ایسا صرف ٹیم کو جتوانے کیلئے کیا تھا ۔ آفریدی کے بموجب جب تک جونیئر کھلاڑی کی رہنمائی نہیں ہوگی تب تک وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے کیونکہ میری وسیم اکرم ،انضمام الحق اور وقار یونس نے بہت رہنمائی کی ہے۔ بگ تھری کے معاملے پر پی سی بی بہتر انداز میں کام کررہی ہے۔ شاہد آفریدی نے مزیدکہا کہ ورلڈ کپ 2011 میں میڈیا میرا ساتھ نہ دیتا تو ٹیم کو کامیابی کے ساتھ لے کر نہیں چل سکتا تھا میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جب ٹیم کو شکست ہو تب بھی ساتھ دینا چاہیے۔شاہد آفریدی کے بموجب پاکستانی اوپنرس تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی دکھا رہے ہیں،صہیب مقصود کی شکل میں ہمیں ایک اچھا بیٹسمین مل گیا ہے،احمد شہزاد کو صہیب مقصود کی طرح فطری کھیل جاری رکھنا چاہیے بیٹسمین کو اپنی انداز تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔محمد عرفان بہترین بولر ہیں امید ہے وہ جلد فٹ ہوجائینگے ایشیا کپ میں محمد عرفان کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔

جنوبی افریقہ۔ آسٹریلیا آج دوسرے ٹسٹ کا آغاز
پورٹ ایلزبتھ ۔ 19 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک ٹسٹ ٹیم جنوبی افریقہ کل آسٹریلیا کے خلاف یہاں شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ میں جب میدان سنبھالے گی تو پھر ایک مرتبہ میزبان ٹیم کے بیٹسمینوں کے ذہنوں میں مہمان فاسٹ بولر میچل جانسن کی تیز رفتار گیندوں کی دہشت ہوگی جنہوں نے پہلے ٹسٹ میں 12 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ٹیم کی ایک بڑی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم اس مقابلے میں کامیابی کے ذریعہ جنوبی افریقہ کے خلاف 2009 ء میں ہوء شکست کا حساب برابر کرنے کی خواہاں ہے۔ پہلے ٹسٹ میں 281 رنز کی شکست کے بعد جنوبی افریقی ٹیم میں وینی پارنیل یا ڈین ایلگر کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ آسٹریلیائی ٹیم میں آل راؤنڈر شین واٹسن کی واپسی متوقع ہے۔ جنوبی افریقہ کیلئے جنہاں ڈی ویلیئرس نے پہلے ٹسٹ میں بہترین مظاہرہ کیا ہے وہیں کپتان گرائم اسمتھ بہتر مظاہرے کیلئے دباؤ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT