Monday , June 18 2018
Home / دنیا / خونریزی کے خاتمے میں بشار الاسد کا اہم رول : عالمی مندوب

خونریزی کے خاتمے میں بشار الاسد کا اہم رول : عالمی مندوب

وینا ۔ 14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے شام اسٹیفن دے مِستورا نے کہا ہے کہ شام میں خونریزی کے خاتمے میں صدر بشار الاسد اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ویانا میں صحافیوں سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ شام کے مسئلے کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ممکن ہے اور وہاں جاری خانہ جنگی کا فائدہ صرف داعش کو پہنچ رہا ہے۔ یہ بات اہ

وینا ۔ 14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے شام اسٹیفن دے مِستورا نے کہا ہے کہ شام میں خونریزی کے خاتمے میں صدر بشار الاسد اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ویانا میں صحافیوں سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ شام کے مسئلے کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ممکن ہے اور وہاں جاری خانہ جنگی کا فائدہ صرف داعش کو پہنچ رہا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش شام اور عراق کے ایک وسیع رقبے پر قابض ہے۔ شام میں مارچ 2011ء میں حکومت مخالف تحریک شروع ہوئی تھی، جس نے بعد مسلح تنازعے کی شکل اختیار کر لی۔ اس دوران ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT