Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خون سے لکھی یادداشت کے سی آر کو روانہ

خون سے لکھی یادداشت کے سی آر کو روانہ

کریم نگر۔/23نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کے 108 ایمبولنس سرویس ملازمین ویلفیر سوسائٹی کے ریاستی صدر مہیندر ریڈی نے بروز منگل اپنے خون سے لکھی تحریر چیف منسٹر کے سی آر کو روانہ کی جس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ 108 طبی خدمات ایمرجنسی ویان ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور ان کو رخصت کی منظوری دی جائے۔ جی وی کے ادارہ کو ہٹادیا جائے صرف آٹھ گھنٹے کام کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں اور زائد کام کرنے پر اوور ٹائم کی بھی منظوری دی جائے۔ اس کے علاوہ جی وی کے ادارہ کی بدعنوانیوں کی تحقیقاتی رپورٹ فوری حکومت کو پیش کی جائے۔ اس پریس کانفرنس میں ضلعی قائدین آکولہ راجندر، کنکیا، سدانندم، روی اور سمپت موجود تھے۔ پریس کانفرنس مقامی پریس بھون میں منعقد کی گئی۔

سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک
سوریا پیٹ۔/23نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سوریا پیٹ کے موضع موکندرا پورم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آتما کور منڈل سے تعلق رکھنے والا لنگا ریڈی نامی 40سالہ شخص بائیک پر کسی کام سے نوتنکل منڈل جارہا تھا۔ اس دوران مخالف سمت سے گزرنے والی ایک تیز رفتار لاری نے موٹر سیکل راں کو ٹکر دی۔ جس کے نتیجہ میں لنگاریڈی برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ مہلوک شخص کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ اس ضمن میں پولیس ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT