Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / خون نکالے بغیر مائیکرو ویو شعاعوں سے شوگر چیک کیجئے

خون نکالے بغیر مائیکرو ویو شعاعوں سے شوگر چیک کیجئے

لندن ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سائنس دانوں نے خون میں گلوکوز کی مقدار معلوم کرنے کا ایک ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جو جلد میں سوئی چبھونے کی بجائے مائیکرو ویو شعاعوں کی مدد سے کام کرتا ہے۔ اب تک ذیابیطس کے مریضوں کو دن میں کئی بار خون میں گلوکوز کی مقدار معلوم کرنی ہوتی ہے یا پھر بلڈ گلوکوز مانیٹرز استعمال کرنے ہوتے ہیں۔ یہ نیا آلہ کارڈف یونیورسٹی کے اسکول آف انجینئرنگ نے تیار کیا ہے۔ اس آلے کو مریض اپنی جلد پر لگا سکتے ہیں۔ پروفیسر ایڈریئن پورچ کا کہنا ہیکہ ’خون میں گلوکوز کی مقدار کو جانچنے کیلئے روایتی طریقہ ہیکہ خون نکالا جائے۔ ہمارے آلے میں ایسا نہیں ہے۔‘ پرفیسر پورچ کا کہنا ہے کہ اس آلے کو کسی بھی چپکنے والی شے کے ساتھ بازو پر یا جسم پر لگایا جا سکتا ہے۔ ’یہ آلہ زیادہ عرصے چلے گا اور اس میں کسی قسم کے کیمیا بھی موجود نہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس آلے سے حاصل کی جانے والی معلومات کمپیوٹر یا موبائل کی ایپلیکیشن پر محفوظ ہوتی رہیں گی۔پروفیسر پورچ نے کہا کہ اگرچہ کچھ لوگوں کیلئے یہ بات عجیب ہو گی کہ مائیکور ویو شعاعوں کا اخراج کرنے والا آلہ جسم سے لگایا ہوا ہے لیکن یہ بالکل محفوظ ہے۔

TOPPOPULARRECENT