Wednesday , December 19 2018

خیبرپختونخوامیں 60دہشت گرد گرفتار

پشاور 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انسداد دہشت گردی پولیس فورس کے کمانڈوز دستوں نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں، اغواء کاروں، بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کیخلاف دائرہ تنگ کرکے گرینڈ آپریشن شروع کیا ہے۔آپریشن کے دوران ہولناک تباہی پھیلانے کے 50 منصوبوں کو ناکام بنا کر کالعدم تنظیم کے دہشت گردی کے درجنوں وارداتوں میں ملوث اہم کمانڈروں سمیت 60 دہشت گردوں کو دھماکہ خیزمواد اور بموں سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ پنجاب کے ایک ٹارگٹ کلرز سمیت 22 ٹارگٹ کلرز اور 30 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ تاجروں اور کاروباری لوگوں کو اغواء کرنے کی وارداتوں میں ملوث 20 اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ آئی جی پی ناصر درانی نے انسداد دہشت گردی پولیس فورس کے کمانڈوز دستوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دہشت گردوں اغواء کاروں بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھاجائے۔

TOPPOPULARRECENT