Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / خیبر میں40 شدت پسند ہلاک، 43 ٹھکانے تباہ

خیبر میں40 شدت پسند ہلاک، 43 ٹھکانے تباہ

اسلام آباد۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے خیبر ایجنسی کے علاقے راجگل میں جاری فوجی کارروائی کے دوران 40 شدت پسندوں کی ہلاکت اور ان کے 43 ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق عسکری حکام کا کہنا ہے کہ یہ فوجی کارروائیاں آپریشن خیبر تھری کے تحت کی جا رہی ہیں جس کا آغاز گذشتہ ہفتے کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے پیر کو بتایا ہے کہ راجگل کے دشوار گزار پہاڑوں میں شروع ہونے والے آپریشن میں اب فوج اپنی پوزیشن مستحکم کر رہی ہے اور فوج کی جانب سے علاقے میں اہم راستوں کا قبضہ واپس لینے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ پیر کو ہونے والی کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں بارودی سرنگوں کا پتہ لگایا گیا اور اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپریشن خیبر تھری کے دوران اب تک زمینی اور فضائی کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 21 ہے۔خیال رہے کہ راجگل خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں پاک افغان سرحد پر واقع ہے اور یہ پہاڑی علاقہ گھنے جنگلات سے ڈھکا ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT