Monday , September 24 2018
Home / پاکستان / خیبر پختونخواہ میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کا قتل

خیبر پختونخواہ میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کا قتل

پشاور 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر اورکزئی قبا سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں پر فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے سات افراد کو ہلاک اور ایک بچی کو زخمی کر دیا۔اس خاندان کے کل نو افراد تھے جن میں ایک خاتون بچ گئیں جب کہ ایک بچی زخمی ہے۔پولیس ملازم محمد آصف نے بتایا کہ خاندان کی زندہ بچ جانے والی خاتون کے مطابق

پشاور 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر اورکزئی قبا سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں پر فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے سات افراد کو ہلاک اور ایک بچی کو زخمی کر دیا۔اس خاندان کے کل نو افراد تھے جن میں ایک خاتون بچ گئیں جب کہ ایک بچی زخمی ہے۔پولیس ملازم محمد آصف نے بتایا کہ خاندان کی زندہ بچ جانے والی خاتون کے مطابق رات کے وقت کچھ مسلح افراد ان کے مکان میں گھس آئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ اس حملے میں ایک خاتون، دو بچیاں، ایک لڑکا اور تین مرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک بچی زخمی ہوئی ہے۔یہ واقعہ رات کے وقت ہنگو میں بکرو بانڈہ کے علاقے میں پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ خاندان اس مکان میں تقریباً ایک ہفتہ پہلے منتقل ہوا تھا۔ تاہم اس علاقے میں وہ کچھ عرصے سے رہائش پذیر تھے۔ اس خاندان کا تعلق قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی سے بتایا گیا ہے اور یہ اپنے علاقے میں فوجی کارروائیوں کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل نقل مقام کر کے ہنگو میں کرائے کے مکان میں مقیم ہوگئے تھے۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ خاتون انتہائی خوف زدہ تھیں اور اس لئے زیادہ تفصیل نہیں بتا سکیں۔ چند روز میں اس بارے میں مزید معلومات حاصل ہو سکیں گی۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اس خاندان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی تھی اور یا انھیں کسی اور وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کی تحقیقات جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT