Tuesday , September 25 2018
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا ہ میں 45قیدی ایڈز کے مریض

خیبر پختونخوا ہ میں 45قیدی ایڈز کے مریض

پشاور ۔ 11مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی جیلوں میں سرکاری ذرائع کے مطابق کم از کم 45 قیدی ایڈز کے مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ایڈز کے مریضوں کے علاوہ 60 قیدی ٹی بی کا شکار ہیں جبکہ ہیپاٹائٹس میں مبتلا قیدیوں کی تعداد کہیں زیادہ بتائی گئی ہے۔خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ قیدیوں کی سکریننگ کی جا رہی ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ قیدی کہیں خطرناک بیماریوں کا شکار تو نہیں ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع صوابی کی حوالات میں 19 قیدی ایڈز میں مبتلا پائے گئے ہیں جبکہ دیگر جیلوں میں 25 کے لگ بھگ قیدی ایسے ہیں جو اس خطرناک مرض کا شکار ہیں۔صوبے کی تمام جیلوں میں ان دنوں قیدیوں کے مہلک بیماریوں کے حوالے سے معائنے کیے جا رہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT